نامور گٹارسٹ عدنان آفاق انتقال کرگئے

وہ پیٹ کے کینسر میں مبتلا تھے اور کراچی کے ایک نجی اسپتال میں ان کا علاج جاری تھا


ویب ڈیسک January 29, 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

ملک کے نامور گٹارسٹ عدنان آفاق علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عدنان آفاق پیٹ کے کینسر میں مبتلا تھے اور کراچی کی ایک نجی اسپتال میں ان کا علاج جاری تھا۔

عدنان آفاق آرٹس کونسل آف پاکستان کے میوزک ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ تھے اور وہ متعدد فنکاروں کیلئے استاد کا درجہ رکھتے تھے۔

انہوں نے دہائیوں تک پاکستان میں میوزک انڈسٹری کی خدمت کی جبکہ رواہ ماہ ہی ان کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

آرٹس کونسل پاکستان نے اپنے پہلے ایلومنی فیسٹیول کے اختتامی دن عدنان آفاق کو ان کی خدمات پر خراج تحسین بھی پیش کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔