جاپان کی منفرد عمارت جس کے اندر سے ہائی وے گزرتی ہے

گیٹ ٹاور فن تعمیر اور انجینئرنگ کی ذہانت کا شاہکار نمونہ ہے


ویب ڈیسک January 29, 2024
فوٹو: فائل

جاپان میں ایک فلک بوس عمارت اپنے منفرد ڈیزائن کے باعث مشہور ہے جس کے درمیان میں سے ایک شاہراہ گزرتی ہے۔

گیٹ ٹاور اوساکا شہر میں واقع ہے جسے 1992 میں مکمل کیا گیا تھا۔ جدید تعمیر کا شاہکار اس عمارت کی 16 منزلیں ہیں اور یہ تقریباً 71 میٹر (233 فٹ) بلند ہے۔

gatetower2

اس عمارت کی منفرد خصوصیت یہ ہے کہ اسکی پانچویں، چھٹی اور ساتویں منزل سے ایک سڑک کو گزارا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ عمارت مشہور تاریخی علامت بن چکی ہے۔

gate tower1

گیٹ ٹاور بلڈنگ کو اپنے احاطے میں ہائی وے کو ایڈجسٹ کرنے والی پہلی عمارت ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہاں سے روزانہ ہزاروں گاڑیاں گزرنے کے باوجود بلڈنگ میں شور اور ارتعاش پیدا نہیں ہوتا۔

gate tower 3

یہ عمارت فن تعمیر اور انجینئرنگ کی ذہانت کے ثبوت کے طور پر کھڑی ہے جو یہ ظاہر کرتی ہے کہ راستے میں آنے والے چیلنجز کو تخلیقی اور غیر روایتی حل کے ساتھ کیسے حل کیا جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں