کراچی کے مضافاتی علاقوں میں بارش کل بھی بادل برسنے کا امکان
شہرکا کم سے کم پارہ 13.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے، محکمہ موسمیات
مغربی سسٹم کے تحت شہر کے مضافاتی علاقوں میں پہلی ہلکی ودرمیانی بارش ہوئی ہے جبکہ کل بھی بادل برسنے کا امکان برقرارہے۔
کراچی کے بیشرعلاقوں میں مطلع جذوی ابرآلودرہا جبکہ شام کے وقت شہر کے مضافاتی علاقوں ایم نائن موٹروے، نورآبادی، کاٹھور، سپرہائی وے، ملیر، سرجانی میں کہیں ہلکی وکہیں درمیانی شدت کی بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق کل بھی شہر میں ہلکی بارش کا امکا ن ہے اور بارش کے بعد درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے، آج ہونے والی باس سے کم سے کم پارہ 13.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق صوبے کے بیشترعلاقوں میں مطلع جذوی طورپرابرآلود رہنےکے ساتھ موسم سرداورخشک اورصبح کے وقت دھند رہنے کا امکان ہے تاہم ٹھٹھ، سجاول، بدین کی ساحلی پٹی اورجامشورو ضلع کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش اوربوندا باندی کا امکان ہے۔