بی اے سال اول کے سالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان

امتحان میں 6404 طلبہ شریک ہوئے،2453 کامیاب اور3951 ناکام قرار

ایم اے، مدارس، فاضل عربی کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

KARACHI:
جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسرڈاکٹرارشداعظمی کے اعلامیے کے مطابق بی اے سال اول ریگولربرائے 2013ء کے نتائج کااعلان کردیا گیا۔


نتائج کے مطابق امتحان میں 6404 طلبہ شریک ہوئے جس میں سے 2453 طلبہ کامیاب جبکہ 3951 ناکام قراردیے گئے٭جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیے کے مطابق ایم اے اور ڈبل ایم اے پرائیوٹ کے سالانہ امتحانی فارم 5 جون تک جمع کرائے جاسکتے ہیں،ایسے طلباجو 2007 یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں اورایم اے سال اول، دوئم کے سالانہ امتحان میں شرکت کے خواہشمند ہیں انھیں امتحان فیس کے علاوہ 5000 روپے اضافی بھی ادا کرنا ہونگے۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کے مطابق بی اے،بی کام، ایم اے، مدارس، فاضل عربی اورہومیو پیتھک (پرائیویٹ) کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 5جون تک توسیع کردی گئی ہے٭رئیس کلیہ فنون جامعہ کراچی کے اعلامیے کے مطابق ملتوی شدہ لیفٹ اُور ٹرمینل امتحانات برائے بی اے آنرز فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر مائینرکورس فرسٹ سیمسٹر2014 کی تاریخ کا اعلان کردیا گیاہے،اعلان کے مطابق 26 ،27 اور28 مئی کو ملتوی ہونے والے پرچے 18 ،19 اور 20 جون کو ہونگے جبکہ 29 مئی کو ملتوی ہونے والاپرچہ 23 جون اور30 مئی کو ملتوی ہونے والا 24 جون کو ہوگا۔
Load Next Story