سوڈان میں پاک فوج کے امن دستے پر فائرنگ سے سپاہی شہید

اقوام متحدہ کے امن مشن پر تعینات پاکستانی فوج کے اب تک 181 جوان شہید ہوچکے ہیں


ویب ڈیسک January 29, 2024
فوٹو فائل

سوڈان کے متنازع علاقے میں تعینات پاکستانی امن دستوں کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں سپاہی شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) ک مطابق پاکستانی امن دستہ دو مقامی مریضوں کو اسپتال لے جا رہے تھا کہ اس دوران گھات لگائے دہشت گردوں نے قافلے پر فائرنگ کردی۔

دہشت گردوں کی فائرنگ پر پاکستانی امن دستوں نے مؤثر جواب دیا اور عسکریت پسندوں کو پسپائی پر مجبور کر دیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی محمد طارق نے جام شہادت نوش کیا جب کہ دو اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔

آئی ا یس پی ار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے امن دستے نے ہمیشہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور فرض سے لگن کی وجہ سے خود کو ممتاز رکھا ہے، آج تک 181 پاکستانی امن دستوں نے دنیا بھر میں امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان عالمی برادری کے ایک ذمہ دار رکن کے طور پر اپنے کردار کے لیے پرعزم ہے اور اقوام متحدہ کی سرپرستی میں عالمی امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں