کنگ چارلس کی فلاحی تنظیم  نے راحت فتح علی خان سے وابستگی ختم کردی

حالات کچھ بھی ہوں ہر قسم کے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں، برٹش ایشین ٹرسٹ


ویب ڈیسک January 30, 2024
کنگ چارلس نے 2017 میں راحت فتح علی خان کو ٹرسٹ کا سفیرمقرر کیا تھا:فوٹو:سوشل میڈیا

برطانیہ کے بادشاہ چارلس کی فلاحی تنظیم برٹش ایشین ٹرسٹ نے ملازم پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر راحت فتح علی خان سے وابستگی ختم کردی۔

گھریلو تشدد سے نمٹنے کے لیے کام کرنے والی شاہ چارلس کی فلاحی تنظیم برٹش ایشین ٹرسٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم بدسلوکی کے الزامات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ راحت فتح علی خان کی ملازم پر تشدد کرنے کی ویڈیو کی تحقیقات کریں گے اور کارروائی کریں گے۔

ٹرسٹ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ برٹش ایشین ٹرسٹ بدسلوکی کے خلاف ہے اور اس نے راحت کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعلق ختم کردیا ہے ہم کسی بھی قسم کے تشدد کی سختی سے مذمت کرتے ہیں چاہے حالات کچھ بھی ہوں۔

برٹش ایشین ٹرسٹ کی بنیاد کنگ چارلس سوم نے رکھی تھی اور2017 میں ٹرسٹ کے عشائیے میں راحت فتح علی خان کو اس کا سفیر مقرر کیا گیا تھا۔

راحت فتح علی خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں ملازم پر بدترین تشدد کرتے اور بار بار بوتل کے بارے میں پوچھتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ ویڈیو سامنے آنے پر راحت فتح علی نے وضاحتی بیان بھی جاری کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں