ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کالجز فرسٹ ائیر میں داخلے کیلیے’’مرکزی داخلہ کمیٹی‘‘ قائم

سرکاری کالجوں میں فرسٹ ایئر کے داخلوں کاآغاز جولائی کے آخری ہفتے میں متوقع


ایکسپریس July 11, 2012
سرکاری کالجوں میں فرسٹ ایئر کے داخلوں کاآغاز جولائی کے آخری ہفتے میں متوقع

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کالجز نے کراچی کے سرکاری کالجوں میں فرسٹ ایئر کے داخلوں کے لیے ''مرکزی داخلہ کمیٹی''قائم کردی ہے جس کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، کمیٹی کے تحت مرکزی داخلہ پالیسی کوحتمی شکل دیے جانے کے بعد شہرکے سرکاری کالجوں میں فرسٹ ایئر کے داخلوں کاآغازجولائی کے آخری ہفتے میں متوقع ہے،

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کالجز سندھ نے فرسٹ ایئر کے داخلوں کے سلسلے میں داخلہ فارم کی قیمت 60روپے مقررکردی ہے اور اس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیاہے تاہم مرکزی داخلہ کمیٹی کے اجلاس میں فارم کے حصول اورجمع کیے جانے کے لیے متعلقہ بینک سے معاہدے سمیت داخلہ پالیسی کوحتمی شکل دی جائے گی، اجلاس آئندہ چند روزمیں ہوگا، صوبائی محکمہ تعلیم کی منظوری سے قائم کی گئی مرکزی داخلہ کمیٹی 19 اراکین پر مشتمل ہے جس کے سربراہ(چیئرمین) ڈائریکٹرجنرل آف کالجز سندھ پروفیسر ڈاکٹر ناصر انصار ہونگے

جبکہ ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی وائس چیئرمین اور ڈائریکٹر فنانس(ڈائریکٹرجنرل کالجزسندھ) کمیٹی کے سیکریٹری ہونگے، کمیٹی میں اضافی طورپر صوبائی وزیر تعلیم کے کوآرڈینیٹر کو''آبزرور'' کی حیثیت سے شامل کیا گیا ہے، مزید براں ڈائریکٹر اسکولز نیاز لغاری بھی کمیٹی کے رکن ہونگے، دیگر اراکین میں گورنمنٹ نیشنل کالج کے پرنسپل پروفیسر وسیم عادل، خورشید گورنمنٹ گرلز کالج کی پرنسپل پروفیسر خورشید بانو، گورنمنٹ دہلی انٹر سائنس کالج کے پرنسپل وکیل احمد ہاشمی، پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی پرنسپل پروفیسر آمنہ سومرو، گورنمنٹ کالج برائے خواتین شاہراہ لیاقت کی پرنسپل پروفیسر روبینہ جمشید سومرو، ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج کے پرنسپل سید افضال حسین،گورنمنٹ ڈگری سائنس اینڈ کامرس کالج گلشن اقبال کی پرنسپل زبیدہ بلوچ، گورنمنٹ کالج برائے کامرس اینڈ اکنامکس نمبر1 کی پرنسپل رضیہ کھوکھر، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گذری کی پرنسپل پروفیسر ذاکرہ قاضی، قائد ملت گورنمنٹ بوائز کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین ثانی، گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج جنگل شاہ کے پرنسپل پروفیسر عبدالستار خاصخیلی، گورنمنٹ گرلز کالج ابراہیم حیدری کی پرنسپل پروفیسر حمیدہ بانو اور ڈائریکٹر جنرل کالجز کے اسٹاف افسر پروفیسر محمد افضال شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں