غزہ میں امن یرغمالیوں کے تبادلے سے متعلق معاہدے پرپیشرفت ہوئی ہے قطر

حماس نے امن مذاکرات میں شامل ہونے کے لیے مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے، محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی


ویب ڈیسک January 30, 2024
غزہ میں معاہدے کیلیے امریکا، اسرائیل اور مصری انٹیلیجنس حکام نے پیرس میں مذاکرات کیے،قطری وزیراعظم:فوٹو:فائل

قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے کہا ہے کہ غزہ سے متعلق معاہدے پر پیشرفت مثبت ہے۔

قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے بیان میں کہا کہ مصر، اسرائیل اور امریکا کی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہ غزہ میں امن معاہدے اور قیدیوں کی رہائی کے لیے کام کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں ان کے مذاکرات پیرس میں ہوئے جس میں مثبت پیشرفت ہوئی۔

قطری وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ تمام تجاویز حماس کو پیش کی جائیں گی اور توقع ہے کہ حماس ان تجاویزکو عملی طور پر نافذ کرنے کے لیے مذاکرات کرے گی۔ حماس نے مذاکرات کے حصہ بننے کے لیے مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

غزہ پر 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک 24 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں