پاکستان میں موبائل فونز کی تیاری سے قیمتیں کم ہونگی وزیر آئی ٹی

مقامی موبائل فونز کی تیاری سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی، 35 کمپنیوں کو لائسنس دیے


Irshad Ansari January 30, 2024
مقامی موبائل فونز کی تیاری سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی، 35 کمپنیوں کو لائسنس دیے (فوٹو : انٹرنیٹ)

نگران وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان میں موبائل فونز کی تیاری سے قیمتوں میں کمی آئے گی۔

نگران وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے مقامی ہوٹل میں موبائل سمٹ2024سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان آئی ٹی سیکٹر کو مضبوط بنائیں، آئی ٹی برآمدات سے معشیت مضبوط ہوگی، گزشتہ تین سال میں آئی ٹی اور الیکٹرانکس کے شعبوں میں بہت کام ہوا ہے۔

جاز کے تعاون سے ٹیکنو کی جانب منعقد کی جانیوالے اور برانڈ اسپیکٹرم پاکستان کے ڈیزائن کردہ سمٹ میں عمر سیف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں 21.28 ملین موبائل فون اسمبل، 1.58 ملین درآمد ہوئے

سمٹ میں ایئر لنک کے سی ای او مظفر حیات پراچہ، چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل(ر)حفیظ الرحمن، ابیکس کی سی ای او فاطمہ اسد سعید،ٹیکنو الیکٹرونک کے سی ای او عامر اللہ والا،کنٹری جنرل منیجر کریم پاکستان محمد عمران سلیم،دراز کے سی ای او احسن سایا، برانڈ اسپیکٹرم کے سی ای اوانور کبیر اور دیگر نے شرکت کی۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں موبائل فونز کی تیاری سے قیمتوں میں کمی آئے گی، مقامی موبائل فونز کی تیاری سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی، ابتک 35 کمپنیوں کو لائسنس جاری ہوچکے، انھوں نے بتایا کہ نیشنل اسپیس پالیسی تیار کر لی گئی ہے، اسپیس پالیسی سے کمپنیاں پاکستانی صارفین کو کہیں بھی انٹرنیٹ دے سکیں گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں