بھارتی بیس بال ٹیم نے پاکستان میں تین ملکی سیریز کھیلنے کی ہامی بھرلی

تین ملکی سیریز میں تیسری ٹیم ملائیشیا ہوگی

فوٹو فائل

بھارتی بیس بال ٹیم نے پاکستان میں تین ملکی سیریز کھیلنے کی حامی بھرلی، تیسری ٹیم ملائیشیا ہوگی۔

انڈین بیس بال کے سیکریٹری ہریش کمار نے پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ کی دعوت قبول کرلی۔ فخر علی شاہ کے مطابق 15 سے 22 اپریل تک لاہور میں تین ملکی بیس بال سیریز کرانے کی پلاننگ کی ہے، جس میں ملائیشیا کے بعد اب بھارت نے بھی شرکت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔


فخر علی شاہ نے کہا کہ بھارتی بیس بال کے سیکریٹری ہریش کمار سے فون پر بات ہوئی ہے، وہ پاکستان آکر کھیلنے کے خواہشمند ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ حکومتی اجازت کے بعد ویزے ملنے کی صورت میں ضرور پاکستان آکر کھیلیں گے۔

صدر پاکستان بیس بال فیڈریشن نے واضح کیا کہ مینز اور ویمنز ٹیموں کی سیریز پلان کر رہے ہیں، ویسٹ ایشیا بیس بال کپ سے پہلے یہ تین ملکی سیریز تیاری میں مدد دے گی۔ گزشتہ برس بھارتی ٹیم ویسٹ ایشیا کپ کے لیے اسلام آباد میں آکر کھیل چکی ہے۔
Load Next Story