بجلی صارفین پر 81 ارب 50 کروڑ روپے کا مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری

بجلی تقسیم کار کمپنیوں ںے اکتوبر تا دسمبر 2023ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں جمع کرادی


ویب ڈیسک January 30, 2024
(فوٹو : فائل)

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں ںے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں جمع کرادی منظوری ملنے پر بجلی صارفین پر 81 ارب 50 کروڑ روپے کا مزید بوجھ پڑے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے اکتوبر تا دسمبر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی کی قیمت میں اضافے کے لیے نیپرا(نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) میں درخواست جمع کرادی۔

کمپنیوں ںے صارفین سے کیپسٹی چارجز کی مد میں 75 ارب 14 کروڑ روپے اور نقصانات کی مد میں 10 ارب 82 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست دائر کی ہے جو کہ 81 ارب 50 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

نیپرا کی جانب سے درخواست پر 14 فروری کو سماعت کی جائے گی، حکومتی گائیڈ لائنز کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں