شاہ رخ خان نے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے ویڈیو وائرل

شاہ رخ خان نے پٹھان، جوان اور ڈنکی کی کامیابی کے جشن میں مداحوں کو حیران کردیا

شاہ رخ خان نے پٹھان، جوان اور ڈنکی کی کامیابی کے جشن میں مداحوں کو حیران کردیا، فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان کو انسان دوستی اور مداحوں کو ہمیشہ عزت دینے پر بالی ووڈ سمیت دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور ایسے ہی ایک واقعے نے ایک بار پھر مداحوں کے جیت لیے۔

شاہ رخ خان نے 2023 کا اختتام پٹھان اور جوان کی بلاک بسٹر کامیابیوں کے ساتھ کیا اور اب وہ اپنی نئی فلم ڈنکی کا جشن منا رہے ہیں جس کے لیے ایک خصوصی تقریب میں اسٹار اداکار اپنے مداحوں میں گھل مل گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سپر اسٹار شاہ رخ خان سے ملنے ان کا ایک مداح اسٹیج پر آتا ہے اور اداکار اس کے ماتھے پر بوسہ دیتے ہیں۔

شاہ رخ کے دیوانے مداح نے جب اداکار کی یہ خوش دلی دیکھی تو آنکھوں سے خوشی کے آنسو نکل آئے وہ زار و قطار رونے لگا۔ اس موقع پر شاہ رخ خان نے اپنے مداح کو سنبھالا اور اس کی فیملی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔







View this post on Instagram


A post shared by SRK VIBE (@_srkvibe2.0)






اس موقع پر مداح شاہ رخ خان کو اپنے جذبات بتا رہا ہوتا اور وہ پوری توجہ سے اس کی بات سنتے ہیں۔ اسے بولنے کا پورا موقع دیتے ہیں۔ ہمت بڑھاتے ہیں اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو مداحوں کے تبصروں کا تانتا بندھ گیا اور صارفین نے اداکار سے اپنی اپنی پہلی ملاقاتوں میں شاہ رخ کے مثبت رویے کی تعریف کی۔

تین کامیاب فلموں کے بعد شاہ رخ خان اب کون سی فلم میں جلوہ گر ہوں گے اس حوالے سے اب تک اداکار نے کوئی اشارہ نہیں دیا تاہم ان کی کئی فلم سازوں سے بات چیت جاری ہے۔

سوجوئے گھوش کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ''دی کنگ'' میں شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانا خان ڈیبیو کریں گی لیکن اس فلم میں شاہ رخ خان بھی ہوں گے یا نہیں اس حوالے سے معلومات سامنے نہیں آسکیں۔
Load Next Story