اے این پی کے امیدوار کے انتقال سے پی کے 91 میں الیکشن ملتوی

عصمت اللہ خٹک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے


ویب ڈیسک January 30, 2024
عصمت اللہ خٹک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

خیبر پختون خوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 91 میں اے این پی کے امیدوار عصمت اللہ خٹک کے انتقال سے الیکشن ملتوی ہوگیا۔

الیکشن منسوخ ہونے کا باقاعدہ اعلامیہ ریٹرننگ آفیسر جاری کریں گے۔ الیکشن ایکٹ کی شق 73 کے مطابق انتخابی نشانات جاری ہونے کے بعد امیدوار کے انتقال سے الیکشن ملتوی ہوجاتے ہیں۔

امیدوار کے انتقال کے باعث ریٹرننگ آفیسر نیا الیکشن شیڈول جاری کرتا ہے۔ پی کے 91 کوہاٹ سے عصمت اللہ خٹک سمیت 13 امیدوار حصہ لے رہے تھے اور سابق سینیٹر عباس آفریدی بھی پی کے 91 سے امیدوار ہیں۔

ضلعی صدر اے این پی نے بتایا کہ عصمت اللہ خٹک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، وہ پی کے 91 کوہاٹ سے اے این پی کے امید وار تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں