دریا میں گرنے والا پرس خاتون کو 20 سال بعد واپس مل گیا
شکاگو میں رہنے والی ہسیا کا یہ پرس 1995 میں اُن سے گم ہوگیا تھا
دریا میں گم ہونے والا پرس خاتون کو 20 سال بعد واپس مل گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایریزونا میں واقع دریا میں اپنی فیملی کے ساتھ پکنک منانے کیلئے آنے والے شخص کو پانی میں سے ایک پرس ملا جسے وہ اُس کی اصل مالک تک پہنچانے میں کامیاب رہا۔
جیریمی بنگھم نے بتایا کہ وہ اپنے دو بھائیوں، دو بہنوں اور بیٹوں 17 سالہ ٹیلر اور 14 سالہ زچری کے ساتھ دریا پر آئے تھے جہاں انہیں پانی میں سے ایک پرس ملا جس میں کچھ کریڈٹ کارڈز اور جولیا ہسیا نامی خاتون کا ڈرائیونگ لائسنس تھا۔
جیریمی بنگھم نے کہا کہ انہوں نے خاتون کو آن لائن تلاش کرنے کی کوشش شروع کردی جس میں کئی ماہ لگے اور بالآخر وہ سوشل میڈیا پر اُس سے رابطہ قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
شکاگو میں رہنے والی ہسیا نے کہا کہ وہ 1995 میں اپنے اُس وقت کے بوائے فرینڈ پال اور 6 سالہ کزن میتھیو کے ساتھ ایریزونا میں اپنے کزن آرنلڈ سے ملنے گئی تھی جہاں انکا یہ پرس گم ہو گیا تھا۔