آئی او ایس 18 آئی فون تاریخ کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ متوقع

اس اپ ڈیٹ میں اے آئی پر مبنی فیچرز کی شمولیت متوقع ہے

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل مبینہ طور پر آئی فون کی تاریخ کی سب سے بڑی آئی او ایس اپ ڈیٹ متعارف کرانے جارہی ہے جس میں اے آئی پر مبنی فیچرز کی شمولیت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق کمپنی کی جانب سے آئی او ایس 18 کا اعلان جون میں منعقد ہونے والی عالمی ڈیویلپرز کانفرنس کے موقع پر متوقع ہے۔ آئی او ایس کی اس اپ ڈیٹ کے تحت آئی ورک ایپس میں لارج لینگوئج ماڈلز (ایل ایل ایمس) اور جینیریٹِیو آے آئی کو شامل کیا جائے گا۔

ان سافٹ ویئر اپ ڈیٹس میں کچھ اپ ڈیٹس سِری اور میسجز ایپ کےحوالے سے ہیں، جن کو جدید مصنوعی ذہانت سے چلایا جائے گا۔


ایپل کی جانب سے آئی او ایس کا بِیٹا ورژن جولائی میں متعارف کرایا جانا متوقع ہے جبکہ اس کا عام اجراء ستمبر 2024 میں کیا جائے گا۔

ایپل کی جانب سے نئے آپریٹنگ سسٹم میں شامل کیے جانے والے فیچرز کے متعلق تصدیق کی جانی باقی ہے لیکن ماہرین کے مطابق آنے والا آپریٹنگ سسٹم انتہائی متاثر کن ہوگا۔

اس اپ ڈیٹ میں سری ایپ (جو معقول اور درست جواب دینے کے لیے مصنوعی ذہانت اور ایل ایل ایمس کا استعمال کرتی ہے) کے نو ترتیب شدہ ورژن کی شمولیت متوقع ہے۔

ساتھ ہی میسج ایپ میں بھی نئے فیچر متعارف کرائے جائیں گے جن میں فیلڈ کوئسچن اور آٹو کمپلیٹ سینٹنس شامل ہیں۔
Load Next Story