کراچی جھگڑے کے دوران باپ نے بیٹے کو قتل کردیا

واقعہ پرانی سبزی منڈی میں پیش آیا، باپ نے سر پر وزنی شے مار کر بیٹے کو قتل کیا، تفتیش کررہے ہیں، پولیس


Staff Reporter January 30, 2024
(فوٹو: فائل)

پرانی سبزی منڈی میں باپ نے جھگڑے کے دوران بیٹے کو سر پر وزنی چیز مار کر قتل کر دیا۔

واقعہ پرانی سبزی منڈے کے قریب بلوچ پاڑہ میں پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے کے دوران باپ نے بیٹے کے سر پر وزنی چیز مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا، مقتول کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔

ایس ایچ او پی آئی بی کالونی فیصل گل نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ بلوچ پاڑہ نزد پرانی سبزی منڈی کے ایک گھر میں جھگڑے کے دوران ملزم منور نے اپنے بیٹے 30 سالہ آصف کے سر پر کوئی وزنی چیز مار کر اسے شدید زخمی کردیا تھا۔

فیصل گل کے مطابق سر پر گہری اندرونی چوٹ آنے کے باعث آصف موقع ہی پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا ملزم باپ فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

انھوں نے بتایا کہ باپ اور بیٹا دونوں نشے کے عادی تھے تاہم پولیس مزید تفتیش کررہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔