کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش

بدھ کو بھی بارش کا سلسلہ برقرار رہ سکتا ہے، محکمہ موسمیات

فوٹو: اسکرین گریب

شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی و درمیانی جبکہ چند علاقوں میں قدرے تیزبارش ریکارڈ ہوئی،آج بھی بارش کا سلسلہ برقرار رہ سکتا ہے ۔

منگل کی شب شہر کے مختلف علاقوں ایم اے جناح روڈ ، صدر ، کھارادر ،سرجانی، اورنگی، ماڑی پور، ہاکس بے،بلدیہ ٹاؤن، نیول کالونی، سرجانی، اورنگی، ماری پور، ہاکس بے سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانی جبکہ سائٹ ایریا اور گردو نواح میں تیز بارش ہوئی۔

نارتھ کراچی ، بفرزون ، بہادر آباد ، نیا ناظم آباد اور منگھوپیر سمیت ملحقہ علاقوں میں ہلکی اور معتدل بارش ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

سندھی مسلم،طارق روڈ،گرومندر،ایم جناح روڈ،گارڈن میں پھوار پڑی،محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق آج بھی شہر میں ہلکی بارش/ بونداباندی کا امکان برقرار ہے۔


محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعداوشمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 7.5 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

ڈی ایچ اے فیز 2 میں 4.5،نارتھ کراچی 4.4،ناظم آباد 3.2،کیماڑی 3،سعدی ٹاون 2.5،اولڈ ایئرپورٹ 2.2،ملیر/ابراہیم حیدری 2،پی اے ایف بیس مسرور 1.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، سب سے کم بارش سرجانی ٹاؤن اور گلشن حدید میں ایک ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یکم فروری سےموسم دوبارہ خشک اور خنک رہنے کی توقع ہے، موجودہ سسٹم کے تحت ٹھٹھہ، سجاول،بدین کی ساحلی پٹی جبکہ جامشورو میں بھی ہلکی بارش اور بونداباندی ہوسکتی ہے، جبکہ اگلے تین روز کے دوران کراچی میں بیشتر وقت سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں۔

 
Load Next Story