لاہور میں ن لیگ کی انتخابی ریلی پر فائرنگ سے 5 افراد زخمی

حلقہ پی پی 154 میں ن لیگی امیدوار ملک حبیب اعوان کا بھائی بھی زخمیوں میں شامل ہے، پولیس


ویب ڈیسک January 30, 2024
فوٹو: فائل

لاہور میں مسلم لیگ ن کی انتخابی ریلی پر فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے باٹا پور حلقہ پی پی 154 میں ن لیگی امیدوار ملک حبیب اعوان کی انتخابی ریلی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے ملک حبیب اعوان کے بھائی ملک بودا سمیت 5 گن مین شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

موٹر سائیکل سوار ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔