چین نے پاکستان کا دو ارب ڈالر کا قرض رول اوور کردیا

چین کی طرف سے دیے گئے دو ارب ڈالر قرض کی واپسی کی تاریخ 23مارچ تھی

چین کی طرف سے دیے گئے دو ارب ڈالر قرض کی واپسی کی تاریخ 23مارچ تھی

چین نے پاکستان کو دیے گئے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹ کی واپسی مؤخر کردی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق چین کی طرف سے جمع کروائے گئے دو ارب ڈالر کی مدت 23مارچ کو ختم ہونی تھی۔ چین نے ادائیگی کی تاریخ سے پہلے ہی یہ رقم رول اوور کردی۔

دو ارب ڈالر کا ڈپازٹ رول اوور کرانے کیلئے وزارت خزانہ اور چینی حکام کے درمیان رابطے ہوئے تھے، جبکہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کو اس حوالے سے خط لکھ کر درخواست کی تھی۔



ذرائع کا بتانا ہے کہ چین نے مجموعی طور پر پاکستان کو 4 ارب ڈالر کا قرض سیف ڈپازٹ کے طور پر دے رکھا ہے، جس سے پاکستان پر بیرونی ادائیگیوں کا بوجھ کم ہوا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے لیے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کیا تھا۔



 
Load Next Story