سہ فریقی انڈر 19 سیریز پاکستان ویمنز کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست

پاکستان ویمنز نے مقررہ 20اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنائے

فوٹو : پی سی بی

بنگلہ دیش میں ہونے والی خواتین کی سہ فریقی انڈر 19 سیریز میں میزبان ٹیم نے پاکستان ویمنز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان ویمنز انڈر19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنائے۔ سمیعہ افسر نے پانچ چوکوں کی مدد سے 48 رنز اسکور کیے جبکہ عریشہ انصاری نے 26 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش ویمنز کی طرف سے رابعہ خاتون نے 16 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔


میزبان ٹیم نے 17 اوورز میں مطلوبہ اسکور پورا کرلیا، کپتان سمیعہ اختر نے 38 رنز اسکور کیے۔ مہمان ٹیم کی بولر انوشے ناصر نے 11 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ماہ نور آفتاب نے17 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سیریز کا فائنل جمعے کے روز بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 اور سری لنکا ویمنز انڈر 19 کے درمیان کھیلا جائے گا۔
Load Next Story