باجوڑ میں فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما اور انتخابی امیدوار جاں بحق الیکشن ملتوی
ریحان زیب خان این اے 8 اور پی کے 22 سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی و صوبائی نشستوں سے الیکشن میں حصہ لینے والے آزاد امیدوار ریحان زیب خان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد متعلقہ انتخابی حلقے کے الیکشن ملتوی کردیے گئے ہیں۔
ڈی پی او باجوڑ کاشف ذوالفقار نے بتایا کہ صدیق آباد پھاٹک بازار مین چوک میں ریحان زیب الیکشن مہم کے سلسلے میں موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔
ایس ایچ او رشید خان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ریحان زیب خان این اے 8 اور پی کے 22 سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔
واقعے کے باعث دونوں نشستوں پر الیکشن ملتوی کردیا جائے گا جس کا باقاعدہ اعلامیہ ریٹرننگ آفیسر جاری کریں گے۔ الیکشن ایکٹ کی شق 73 کے مطابق انتخابی نشانات جاری ہونے کے بعد امیدوار کی موت سے الیکشن ملتوی ہوجاتے ہیں۔
مذکورہ واقعہ کے بعد الیکشن کمیشن نے این اے 8 باجوڑ اور پی کے 22 میں الیکشن ملتوی کردیا گیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق باجوڑ میں آزاد امیدوار ریحان زیب کے قتل کے باعث الیکشن ملتوی کیا گیا۔