جعلی کاسٹنگ سلمان خان کے پروڈکشن ہاؤس نے خبردار کردیا

جعلی کاسٹنگ ایجنٹس نے سلمان خان اور اُن کے پروڈکشن ہاؤس کا نام استعمال کرکے لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا

سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی لالچ دیکر لوگوں کو لوٹا گیا : فوٹو : فائل

بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان کے پروڈکشن ہاؤس نے جعلی کاسٹنگ ایجنٹس کے خلاف بیان جاری کرتے ہوئے لوگوں کو خبردار کردیا۔

سلمان خان کا شمار بالی ووڈ کے بڑے اور معروف اسٹارز میں ہوتا ہے اور اداکاری کی دُنیا سے تعلق رکھنے والا ہر ایک شخص دبنگ اسٹار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتا ہے، اس حوالے سے لوگ سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی کو آڈیشن بھی دیتے ہیں۔

دبنگ اسٹار کی شہرت کو دیکھتے ہوئے کچھ جعلی کاسٹنگ ایجنٹس نے اداکار اور اُن کے پروڈکشن ہاؤس کا نام استعمال کرکے لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا ہے، سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی لالچ دیکر اُنہیں لوٹا گیا۔

یہ معاملہ جیسے ہی منظرِ عام پر آیا تو سلمان خان ایکشن میں آگئے اور اُنہوں نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کو بیان جاری کرنے اور جعلی کاسٹنگ ایجنٹس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔

مزید پڑھیں: "ایشوریا رائے کی ابھیشیک کیساتھ شادی ہونے پر بہت خوش ہوں"، سلمان خان

سلمان خان کے پروڈکشن ہاؤس نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ "ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ فی الحال، سلمان خان اور اُن کا پروڈکشن ہاؤس کسی بھی فلم کے لیے اداکاروں کو کاسٹ نہیں کررہے ہیں اور نہ ہی ہم نے مستقبل کی اپنی کسی بھی فلم کے لیے کسی کاسٹنگ ایجنٹ کی خدمات حاصل کی ہیں"۔

بیان میں لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ "براہ کرم! کسی بھی نئی فلم کے حوالے سے موصول ہونے والی جعلی ای میل یا پیغام پر بھروسہ نہ کریں"۔


جعلی کاسٹنگ ایجنٹس کو خبردار کرتے ہوئے بیان میں مزید کہا گیا کہ "اگر کسی نے بھی سلمان خان یا اُن کے پروڈکشن ہاؤس (ایس کے ایف) کے نام کا استعمال کیا تو اُن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی"۔







View this post on Instagram


A post shared by Salman Khan Films (@skfilmsofficial)




Load Next Story