گرمیوں میں پانی کی ’چوری‘ کرپٹ مافیا ہائیڈرنٹس میں اضافی کنکشن کیلیے کوشاں
واٹر کارپوریشن کے مبینہ کرپٹ افسران اور سرکا ری ہائیدرنٹس کے ٹھیکہ داروں کے مابین ملاقاتیں ہوئی ہیں، ذرائع
کراچی میں پانی چوری کرنے کے لیے کرپٹ مافیا نے سرکاری ہائیڈرنٹس پر اضافی کنکشنز کے لیے کام تیزکردیا۔
ذرائع کے مطابق موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی کراچی میں آئند دو سے تین ماہ میں پانی کی طلب میں اضافہ ہوجائے گا اس لیے کرپٹ مافیا نے رہائشی آبادیوں کا پانی کم کر کے سرکاری ہائیڈرنٹس پر اضافی کنکشن کے لیے مبینہ کرپٹ افسران کے ساتھ ملاقاتیں تیز کردی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ واٹر کارپوریشن کے مبینہ کرپٹ افسران اور سرکا ری ہائیدرنٹس کے ٹھیکہ داروں کے مابین ملاقاتیں ہوئی ہیں جس میں طے کیا گیا کہ اضافی کنکشنزکے عوض مبینہ طورپرخطیررقم وصول کی جائے گی جبکہ ہائیڈرنٹس پراضافی کنکشن میٹرسے مستشنی ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق 7 سرکاری ہائیڈرنٹس پر 14کنکشنز دیے جائیں گے، ان ضافی پانی کے کنکشن کا استعمال گرمیوں کےموسم میں بھرپورانداز سے شروع سے ہوگا کیونکہ کراچی میں پانی کی طلب میں بے پناہ اضافہ ہوجا تا ہے۔
زرائع نے بتایا کہ اضافی کنکشنز کی وجہ سے شہریوں کو دستیاب پانی کے کوٹے سے کٹوتی ہو گی کیونکہ جو پانی لائنوں کے ذریعے شہریوں کو مل رہا ہے اس میں کمی ہو جائیں گی۔
ایک شہری کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی جس پر حکم امتناع جا ری ہوا۔ اس حوالے سے ذرائع نے انکشاف کیا کہ حکام نے مبینہ طور پررشوت وصول کرلی ہے اور سرکاری ہائیڈرنٹس کے ٹھیکدار دباؤ ڈال ر ہے ہیں کہ فوری طور اضافی کنکشنز دیے جائیں تاہم عدالت نے بڑے پیمانے پانی چوری کرنے کی کوشش پر حکم امتناعی جا ری کردیا جس کی وجہ سے کرپٹ مافیا میں بے چینی پائی جاتی ہے۔