پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہوگی الیکشن کمیشن
خواتین کے پولنگ اسٹیشن میں سیکیورٹی اہلکار کو بھی داخلے کیلیے پریزائیڈنگ افسر سے اجازت لینا ہوگی، مراسلہ
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چار صوبائی کمشنرز کو بھیجے گئے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل استعمال پر پابندی ہوگی جبکہ مرد و خواتین ووٹرز کو موبائل فون پولنگ اسٹیشن میں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے مراسلے میں لکھا کہ خواتین کے پولنگ اسٹیشن میں کسی غیر متعلقہ شخص کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، سیکیورٹی اہلکار کو بھی پریزائیڈنگ افسر نے داخلے کی اجازت لینا ہوگی بصورت دیگر وہ داخل نہیں ہوسکے گا۔