چین طالبان سفیر کی اسناد قبول کرنے والا پہلا ملک بن گیا

چینی صدر شی جن پنگ نے ایک تقریب کے دوران افغان سفیر مولوی اسد اللہ کی سفارتی اسناد وصول کیں


ویب ڈیسک January 31, 2024
فوٹو: ایکس

چین کے صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں طالبان کے زیر انتظام افغانستان کے ایلچی کی اسناد کو قبول کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے منگل کو ایک سرکاری تقریب کے دوران افغان سفیر مولوی اسد اللہ (بلال کریمی) کی سفارتی اسناد وصول کیں جس کے بعد چین طالبان کے سفیر کو افغانستان کا جائز نمائندہ تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔

مولوی اسد اللہ بلال کریمی 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کسی بھی ملک میں افغانستان کے پہلے سرکاری طور پر تسلیم شدہ سفیر ہیں۔

یاد رہے کہ مولوی اسد اللہ (بلال کریمی) اس عہدے کو سنبھالنے کے لیے نومبر 2023 کے اواخر میں چین پہنچے تھے جہاں انہوں نے اپنی اسناد چین کی وزارت خارجہ کے پروٹوکولز سربراہ ہانگ لی کے حوالے کی تھیں۔

اس ملاقات میں ہانگ لی نے افغان سفیر کا خیرمقدم کیا تھا اور اسے چین اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی ترقی میں ایک اہم قدم قرار دیا تھا۔

قبل ازیں ستمبر 2023 میں طالبان نے ژاؤ شینگ کو کابل میں چینی سفیر کی حیثیت سے خوش آمدید کہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں