لیپ ٹاپ پر قدیم رومی عمارت پینٹ کرنے والے آرٹسٹ کی ویڈیو وائرل
شیئرنگ کے بعد سے ویڈیو کو 63,000 سے زیادہ ملاحظات اور سیکڑوں لائکس مل چکے ہیں
اٹلی میں ایک آرٹسٹ کی ویڈیو کافی مقبول ہو رہی ہے جس میں اس نے ایک کسٹمر کے لیپ ٹاپ پر قدیم رومی عمارت کی خوبصورت تصویر کو پینٹ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں روم میں ایک اسٹریٹ آرٹسٹ کو اسپرے پینٹس، آگ، کاغذ کے ٹکڑوں اور دیگر چیزوں کا استعمال کرتے ہوئے لیپ ٹاپ پر دنیا کی سب سے بڑی قدیم رومی عمارت، کولوزیم کی شاندار پینٹنگ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اپنا ایپل میک بک سڑک کے کنارے بیٹھے ایک آرٹسٹ کو دے رہا ہے اور اسے پینٹ کرنے کا کہہ رہا ہے۔ گاہک آرٹسٹ سے کہتا ہے کہ وہ لیپ ٹاپ پر کولوزیم کی ایک اچھی تصویر اسپرے پینٹ کردے۔
مصور اسپرے پینٹس، آگ اور دیگر آلات کی مدد سے پینٹنگ بنانا شروع کرتا ہے۔ چند منٹ بعد وہ گاہک کو حتمی پروڈکٹ دے دیتا ہے جسے دیکھ کر گاہگ اور باقی لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔
شیئرنگ کے بعد سے ویڈیو کو 63,000 سے زیادہ ملاحظات اور سیکڑوں لائکس مل چکے ہیں۔ کمنٹس سیکشن میں صارفین نے فنکار کے شاندار تخلیقی کام کو بہت سراہا۔