ماورا حسین کا شادی کے حوالے سے خبروں پر ردعمل سامنے آیا

اداکارہ نے ساتھ ہی کیپشن لکھا کہ مداح گمراہ نہ ہوں یہ تصاویر ڈرامہ سیریل ’جفا‘ کے سیٹ کی ہیں

فوٹو : انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کا اپنی شادی کے حوالے سے خبروں پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ان کی کچھ تصاویر وائل ہیں جس میں انہوں نے شادی کی تقریب مایوں کا زرد جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے۔

تصاویر وائرل ہوتے ہی مداحوں میں یہ خبریں پھیل گئیں کہ اداکارہ کی شادی کی تقریبات شروع ہوگئی ہیں۔








View this post on Instagram


A post shared by MAWRA (@mawrellous)






ماورا حسین نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اب خود ہی جاری کرکے مداحوں پر واضح کردیا کہ یہ ایک ڈرامہ شوٹنگ کی تصاویر ہیں۔

اداکارہ نے ساتھ ہی کیپشن لکھا کہ مداح گمراہ نہ ہوں یہ تصاویر ڈرامہ سیریل 'جفا' کے سیٹ کی ہیں۔
Load Next Story