مچھ میں کلیئرنس آپریشن کے دوران اب تک 21 دہشت گرد ہلاک

کلیئرنس آپریشن کے دوران پہلے 9 اور پھر 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، سیکیورٹی ذرائع


خالد محمود January 31, 2024
فوٹو فائل

بلوچستان کے علاقے بولان کی تحصیل مچھ میں کلیئرنس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 21 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ تین کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے مچھ میں سیکیورٹی فورسز کے کلئیرنس آپریشن کے دوران مزید 12 دہشتگرد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاک ہونے والے شرپسندوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا مچھ میں دہشت گردو ں کے خلاف کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ''مچھ'' میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنایا جس کے نتیجے میں وہ بھاگنے پر مجبور ہوئے۔

ذرائع کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران 30 جنوری کو تین خود کش حملہ آوروں سمیت 9 جبکہ 31 کو مزید 12 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل علیحدگی پسند عسکری گروپ بی ایل اے نے مچھ کے مختلف علاقوں میں راکٹ حملے کیے تھے، جس کے بعد فورسز نے آپریشن کیا تو دہشت گردوں سے مقابلے میں میں چار جوان، دو شہری اور ایک ایس ایچ او شہید ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں