الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے ایم کیو ایم کے کراچی سمیت سندھ بھر میں دھرنے
کراچی میں نمائش چورنگی پر ایم کیو ایم کے کارکنوں کی جانب سے دھرنا دیا جا رہا ہے
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی گرفتاری کے خلاف کارکنوں اور ہمدردوں کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر میں مظاہروں اور دھرنوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الطاف حسین سے اظہار یک جہتی کے لئے کراچی میں نمائش چورنگی پر ایم کیو ایم کے کارکنوں کی جانب سے دھرنا دیا جا رہا ہے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک الطاف حسین کو رہا نہیں کر دیا جاتا ان سے اظہار یک جہتی کا سلسلہ جاری رہے گا جب کہ حیدرآباد، سکھر سانگھڑ، میرپور خاص، جامشورو، شہداد پور اور ٹنڈوجام میں الطاف حسین سے اظہار یک جہتی کے لئے بھی مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔
ایم کیو ایم کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ جب تک الطاف حسین سے متعلق کوئی اچھی خبر نہیں ملے گی اس وقت تک احتجاج اور دھرنا جاری رہے گا تاہم اگر الطاف حسین کو رہا نہ کیا گیا تو دھرنوں کا سلسلہ برطانیہ تک پھیل جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لندن میں اسکارٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو ان کی رہائش گاہ سے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کر کے ان سے تحقیقات کیں تھیں اور پھر انھیں سخت سیکیورٹی میں میڈیکل چیک اپ کے لئے اسپتال منتقل کر دیا تھا۔ الطاف حسین کی گرفتاری کی خبر کے ساتھ ہی کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں کاروباری مراکز، دکانیں اورپیٹرول پمپس بند ہوگئے تھے۔