یوٹیوبر ’ڈکی بھائی‘ کا بانی پی ٹی آئی کی سزا پر ردعمل سامنے آگیا
گزشتہ دنوں ڈکی بھائی کی سیاسی جماعت میں شمولیت کی افواہیں بھی سامنے آئی تھیں
معروف یوٹیوبر 'ڈکی بھائی' کا بانی پی ٹی آئی کی سزا پر ردعمل سامنے آگیا۔
یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے سابق وزیراعظم کی سائفر کیس میں سزا کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ'خان سلیبریٹی ہے اور وہ واپس آئے گا'۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ڈکی بھائی کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد کہا جارہا تھا کہ ڈکی بھائی نے سیاسی جماعت جوائن کرلی ہے۔
مزید پڑھیں: ڈکی بھائی نے ایم کیو ایم جوائن کرلی؟ یوٹیوبر کا بیان آگیا
ڈکی بھائی نے ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ انہیں اور ان کے اہلخانہ کو قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔
یوٹیوب پر ڈکی بھائی کے نام سے شہرت پانے والی سعد رحمان کا شمار پاکستان کے کامیاب اور مقبول ترین یوٹیوبرز میں ہوتا ہے جو ماضی میں روسٹنگ ویڈیوز بنانے کی وجہ سے کافی تنقید کا شکار رہے ہیں۔
ڈکی بھائی کچھ عرصے سے وی لاگنگ کررہے ہیں، شادی کے بعد سے وہ اپنی اہلیہ عروب جتوئی کے ہمراہ وی لاگز بناتے ہیں جنہیں اُن کے لاکھوں مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جاتا ہے۔ یوٹیوب پر اُن کے سبکرائبرز کی تعداد 6 ملین سے زائد ہے۔