پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

پشاور کے علاقے ہشت نگری میں نامعلوم مسلح افراد نے کانسٹیبل اسد کو نشانہ بنایا


Staff Reporter January 31, 2024
(فوٹو فائل)

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت کے علاقے ہشت نگری میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پشار کے علاقے ہشت نگری میں جی ٹی روڈ پر موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے کانسٹیبل اسد کو نشانہ بنایا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کو دیکھ کر پولیس نے بتایا کہ حملہ آور چادر پہنے اور اپنا چہرہ چھپائے ہوئے تھے جبکہ واردات کے بعد وہ گلبہار کی طرف فرار ہوئے۔

پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے شہر میں لگے دیگر کیمروں سے چھان بین شروع کردی ہے۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں