پاکستان کی روس اور چین کو ’ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی‘ کیلئے روٹ کی پیشکش
وسط ایشیائی ممالک کو پاکستانی روٹ سے یورپ اور افریقا کیلئے 100 ملی سیکنڈ کم وقت لگے گا، وفاقی وزیر آئی ٹی
نگران وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کیلئے ڈیجیٹل راہداری بن سکتا ہے۔
اپنے بیان میں ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ چین، روس اور وسط ایشیائی ممالک پاکستان کے محل وقوع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کیلئے انہیں یہ روٹ استعمال کرنے سے یورپ اور افریقا کیلئے 100 ملی سیکنڈ کم وقت لگے گا۔
انہوں نے کہا کہ کاشغر سے کراچی تک اب ہمارے پاس دو فائبر لوپس ہیں۔ اتصالات نے اپنا پہلا کیریئر نیوٹرل ڈیٹا سینٹر قائم کردیا ہے جس کا افتتاح کل ہوگا۔
وفاقی وزیر آئی ٹی نے مزید کہا کہ چین سے بھی بات چیت چل رہی ہے، ٹرانزٹ روٹ سے پاکستان کو سالانہ 200 سے 400 ملین ڈالر ملنے کی امید ہے کیونکہ روٹس تیار ہیں۔