’’آئی ایل ٹی 20 جلد مشکل ترین لیگ بن جائے گی‘‘

مقامی پلیئرز کے حوالے سے کافی خوش ہوں، یہ لیگ اماراتی کرکٹ کیلیے بھی اہم سنگ میل ثابت ہوگی، فاسٹ بولر


Sports Desk February 01, 2024
(فوٹو: کرک انفو)

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل ٹی20 لیگ (آئی ایل ٹی) آئندہ آنے والے دنوں میں دنیا کی مشکل ترین لیگوں میں ایک ہوجائے گی۔

گزشتہ روز ممبئی انڈینز ایمرٹس کے خلاف 3 وکٹیں لینے والے ڈیزرٹ وائپرز کے پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ ہر میچ میں 18 انٹرنیشنل اسٹارز ایک دوسرے کے مدمقابل ہوتے ہیں، اسی لیے میں سمجھتا ہوں کہ آنے والے دنوں میں آئی ایل ٹی 20 مشکل ترین لیگ بن جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے مقامی پلیئرز کے حوالے سے کافی خوش ہوں، وہ جلدی اچھے کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ یہ لیگ اماراتی کرکٹ کیلیے بھی اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

مزید پڑھیں: آئی ایل ٹی20 میں کولن منرو کا اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ، ویڈیو وائرل

محمد عامر نے کہا کہ میچ میں ضرور 3 وکٹیں لیں مگر سب سے اہم بات ٹیم کی فتح ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں