شان شاہد کا یمنیٰ زیدی کیساتھ کام کرنے کی طرف اشارہ

اسکرین پر شان شاہد کی موجودگی ایک خاص اہمیت رکھتی ہے، ایسا لگتا ہے کہ فلموں کے لیے ہی بنے ہیں


ویب ڈیسک February 01, 2024
یمنیٰ زیدی نے شان شاہد کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی : فوٹو : ویب ڈیسک

پاکستانی فلم اسٹار شان شاہد نے ہردلعزیز اور خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے اُن کے ساتھ کام کرنے کی طرف اشارہ دے دیا۔

یمنیٰ زیدی نے چند روز قبل انڈیپینڈنٹ اردو کو انٹرویو دیا تھا جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ پاکستانی اسٹار شان شاہد کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کررہی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ "مجھے پاکستانی فلم انڈسٹری میں اداکار شان شاہد بہت پسند ہیں، میں نے اُن کی کئی فلمیں گھر میں دیکھی ہیں اور سینما جاکر بھی اُن کی فلمیں دیکھی ہیں"۔

اُنہوں نے کہا کہ "اسکرین پر شان شاہد کی موجودگی ایک خاص اہمیت رکھتی ہے، ایسا لگتا ہے کہ فلموں کے لیے ہی بنے ہیں"۔

مزید پڑھیں: بےتکلفی کی تمام حدیں پار! عاصم رضا کا یمنیٰ زیدی کو بوسہ، ویڈیو وائرل

یمنیٰ زیدی نے مزید کہا کہ "مجھے بطورِ فلم اسٹار شان شاہد بہت زیادہ پسند ہیں اور میری خواہش ہے کہ میں فلموں میں ان کے ساتھ کام کروں"۔

اداکارہ کی تعریف پر ردعمل دیتے ہوئے شان شاہد نے کہا کہ "آپ کے تعریفی الفاظ کے لیے بےحد شکریہ، اچھائی کو ہی دوسرے لوگوں میں اچھائی نظر آتی ہے"۔

شان شاہد نے یمنیٰ زیدی کی صلاحیتوں کی تعریف میں کہا کہ "آپ ایک شاندار اداکارہ ہیں، آپ باصلاحیت ہیں اور ہمیشہ اپنے کام پر توجہ دیتی ہیں"۔

اداکار نے اشارہ دیا کہ ممکنہ طور پر وہ بہت جلد یمنیٰ زیدی کے ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں