الطاف حسین کی گرفتاری کیخلاف کراچی سمیت مختلف شہروں میں کاروبار زندگی معطل

سڑکوں پر ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث نجی اور سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری معمول سے کم ہے۔


ویب ڈیسک June 04, 2014
حیدرآباد، سکھر، نوابشاہ اور لاڑکانہ میں بھی الطاف حسین کی گرفتاری کے خلاف سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب ہے. فوٹو:فائل

RAWALPINDI: لندن میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی گرفتاری کے خلاف شہر قائد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں کاروبار زندگی مکمل طور پر معطل ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں الطاف حسین کی گرفتاری کے بعد آج بھی ہو کا عالم ہے، صبح سویرے کھلنے والی دکانیں، ہوٹل، پیٹرول پمپس، تمام کاروباری اور تجارتی مراکز اور متعدد پٹرول پمپس بھی بند ہیں جب کہ سڑکوں پر ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے جس کے باعث سرکاری اور نجی دفاتر میں بھی ملازمین کی حاضری معمول سے کم ہے۔

شہر کی صورتحال کے باعث انٹر اور ٹیکنیکل بورڈ نے آج ہونے والے تمام پرچے ملتوی کر دیئے ہیں جب کہ جامعہ کراچی، وفاقی اردو، سرسید اور جناح یونی ورسٹی میں بھی تدریسی عمل بند اور آج ہونے والے تمام پرچے ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چیرمین سندھ تاجر اتحاد جمیل میمن کا کہنا ہے کہ آج کراچی کے تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے جب کہ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد اور موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیورز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حالات دیکھ کر گاڑیاں سڑکوں پر لانے کا اعلان کیا جائے گا۔

دوسری جانب حیدرآباد، سکھر، نوابشاہ اور لاڑکانہ سمیت اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں بھی الطاف حسین کی گرفتاری کے خلاف سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب اورکاروبار زندگی مکمل طور پر معطل ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |