لاپتہ افراد کیس میں سیکریٹریز دفاع داخلہ سے حلف نامے کے ساتھ جواب طلب
عدالت نے لاپتہ شہری خرم کاظمی کی مکمل ٹریول ہسٹری اور ملک بھر کے حراستی مراکز سے بھی رپورٹ طلب کرلی
سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سیکریٹری دفاع، سیکریٹری داخلہ سے حلف نامے کے ساتھ جواب طلب کرلیا۔
جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے تفصیلی رپورٹ اور سیکریٹری دفاع و سیکریٹری داخلہ سے حلف نامے کے ساتھ جواب طلب کرلیا جبکہ لاپتہ شہری نیک محمد اور دیگر کی بازیابی سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے لاپتہ شہری خرم کاظمی کی مکمل ٹریول ہسٹری اور ملک بھر کے حراستی مراکز سے بھی رپورٹ طلب کرلی اور تفتیشی افسر کو ذاتی دلچسپی کے ساتھ تحقیقات کا حکم دیدیا۔