آن لائن قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز کی تشہیر میں ملوث خاتون کو سزا
ملزمہ کے خلاف سال 2023 میں سائبر کرائم حیدرآباد میں مقدمہ درج کیا گیا
قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز کی سوشل میڈیا پر تشہیر میں ملوث خاتون کو 6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق شمائلہ نامی ملزمہ کو قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز کی سوشل میڈیا پر تشہیر ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی، ملزمہ کے خلاف سال 2023 میں سائبر کرائم حیدرآباد میں مقدمہ درج کیا گیا۔
مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ -1 حیدرآباد محترمہ عالیہ سحر قائم خانی نے ملزمہ کو 6 ماہ قید سنائی۔
ایف آئی اے کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل غضنفر علی بھٹو نے مقدمے کی پیروی کی جبکہ انسپکٹر سعید احمد مقدمے کی تفتیش مکمل کر کے عدالت میں چالان جمع کروایا۔