آسٹریلوی ویمن کرکٹر کینسر کے علاج کے باعث کرکٹ سے دور ہوگئیں

وہ رواں سیزن میں ویمن پریمئیر لیگ میں حصہ نہیں لے سکیں گی


ویب ڈیسک February 01, 2024
وہ رواں سیزن میں ویمن پریمئیر لیگ میں حصہ نہیں لے سکیں گی (فوٹو: ٹوئٹر)

آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر لارین چیٹل کینسر کے علاج باعث کرکٹ سے دور ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر لارین چیٹل جلد کے کینسر میں مبتلا ہیں اور اسکے علاج کیلئے کرکٹ سے دور ہوگئیں ہیں، وہ رواں سیزن میں ویمن پریمئیر لیگ میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔

نیو ساؤتھ ویلز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لارین چیٹل سال کے آخر میں ٹریننگ میں واپسی کے لیے پر امید ہیں، انہیں گردن کے قریب اسکن کا کینسر ہے جس کیلئے وہ علاج کروائیں گی۔

مزید پڑھیں: جنوبی افریقی ویمن ٹیم کی پہلی بار آسٹریلیا کیخلاف ٹی20 میچ میں فتح

لارین نے ابتدائی علاج 2021 میں کرایا تھا، اب کرکٹر نے گزشتہ روز بھی چیک اپ کرایا ہے۔

واضح رہے کہ لارین چیٹل نے گزشتہ برس کے آخر میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، وہ رواں ماہ پرتھ میں ساؤتھ افریقا کے خلاف کھیلنے کی امیدوار تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں