بلوچستان کے مختلف شہروں میں دھماکے ایک شخص جاں بحق تین زخمی
خضدار میں بی این پی اور جے یو آئی کے مشترکہ دفتر اور مستونگ میں سینٹرل جیل کے اندر دستی بم حملہ کیا گیا
بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، جعفر آباد، تربت، مستونگ اور خضدار میں دھماکے اور پنجگور میں ڈی سی آفس پر دستی بم حملہ ہوا، دھماکے کے باعث ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ شہر کے اسپنی روڈ پر زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، بعد ازاں سیکیورٹی اور امدادی ادارے وہاں پہنچ گئے۔ فوری طور پر ایک شخص کے جاں بحق ہونے اور چند زخمیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
اسی طرح تربت شہر میں غلام نبی چوک پر دستی بم کا دھماکا ہوا جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
تیسرا دھماکا ضلع جعفر آباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں قومی شاہراہ پر ہوا جہاں کریکر دھماکے میں تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
چوتھا دھماکا کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دستی بم کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
خضدار میں بی این پی اور جے یو آئی کے مشترکہ دفتر پر دستی بم حملہ کیا گیا، تاہم ، پولیس کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دریں اثنا پنجگور کے علاقے چتکان میں ڈی سی آفس میں دستی بم صحن میں گر کر پھٹ گیا، پولیس کے مطابق بم پھٹنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مستونگ میں سینٹرل جیل کے اندر دستی بم حملہ کیا گیا جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تمام واقعات میں سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دریں اثنا ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آج بلوچستان میں ہونے والے دھماکوں کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری اور آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔