لاہور ہائی کورٹ کا ایک بار پھر نجی اسکولوں کو بچوں کیلیے بسیں خریدنے کا حکم

پرائیویٹ اسکولز 50 فیصد بچے گھروں سے اسکول ان بسوں پرلائیں، پہلے بھی حکم دیا تھا عمل نہیں ہوا، عدالت؎


ویب ڈیسک February 01, 2024
(فوٹو : فائل)

لاہور ہائی کورٹ نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کو پرائیویٹ اسکولز کی نئے سرے سے رجسٹریشن کرنے کی ہدایت کردی، پرائیویٹ اسکولز 50 فیصد بچے گھر سے اسکول بسوں پر سفر کرنے کا عمل یقینی بنائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے دو سال قبل محکمہ اسکول ایجوکیشن کو پرائیویٹ اسکولز کے بچوں کے لیے بسیں خریدنے کا حکم دیا تھا، محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اس حکم پر عمل درآمد نہیں کروایا۔

عدالت نے اسلام آباد لاہور موٹروے پر کھجور کے درخت لگانے سے بھی روک دیا، عدالت نے موٹروے ، محکمہ جنگلات، پی ایچ اے، نیشنل ہائی وے اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ہدایات جاری کیں۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل ممبر کے مطابق چھتوں پر پودے لگانے کی مہم شروع ہوچکی ہے، کالجز کی چھتوں پر پودے اور گارڈن بنائے جارہے ہیں۔

عدالت نے جوہر ٹاؤن کے علاقے میں محکمہ ایل ڈبلیو ایم سی کو صفائی ستھرائی کے احکامات بھی جاری کیے اور ایکسپو سینٹر کے گرد صفائی ستھرائی کے بعد پودے لگانے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں