کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک نے پی ایس ایل کیلئے الگ بورڈ بنانے کا مطالبہ کردیا

پاکستان سپر لیگ کا چیئرمین اور سیٹ اپ بلکل الگ ہونا چاہیئے، ندیم عمر


ویب ڈیسک February 01, 2024
پاکستان سپر لیگ کا چیئرمین اور سیٹ اپ بلکل الگ ہونا چاہیئے، ندیم عمر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر نے پی ایس ایل کیلئے الگ بورڈ بنانے کا مطالبہ کردیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر نے مطالبہ کیا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چیئرمین اور سیٹ اپ بلکل الگ ہونا چاہیے جبکہ اسکے کام کا طریقہ کار اور میچز رائٹس کس طرح چلتے ہیں کیسے بکتے ہیں سب کچھ انٹرنیشنل میچز کے مقابلے یکسر مختلف ہونے چائیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ایک برانڈ بن چکا ہے تاہم ایک الگ سسٹم ہوگا تو چیئرمین فرنچائزز کے مسائل سمجھے گا اور انہیں حل کرنے کی کوشش کرے گا۔

مزید پڑھیں: ایچ بی ایل پی ایس ایل؛ پروڈکشن پر 1 ارب 15 کروڑ لگیں گے

ندیم عمر نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں کوئی بھی آئے لیکن اسے لمبے عرصے کیلئے آنا چاہیے تاکہ معاملات چل سکیں، ہمارے بورڈ میں پالیسوں بننے کے بعد ان پر عمل پیرا ہونے کا بڑا فقدان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں