کے الیکٹرک بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف حکم امتناع میں توسیع

کے الیکٹرک کے بل میں میونسپل ٹیکس شامل کرنے کے خلاف جماعت اسلامی اور دیگر کی درخواستوں کی سماعت


کورٹ رپورٹر February 01, 2024
(فوٹو: فائل)

سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف حکم امتناع میں توسیع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کے الیکٹرک کے بل میں میونسپل ٹیکس شامل کرنے کے خلاف جماعت اسلامی اور دیگر کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے بجلی کے بلوں میں میونسپل چارجز کی وصولی کے خلاف حکم امتناع میں 5 مارچ تک توسیع کردی۔

واضح رہے کہ عدالت نے درخواستوں پر کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے میونسپل ٹیکس پر حکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔ عدالت نے کے الیکٹرک کو بلوں کے ذریعے شہریوں سے میونسپل چارجز وصول کرنے سے روک دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں