ایم کیو ایم پاکستان نے انتخابی مہم کیلیے طیارے کی خدمات حاصل کرلیں
اسکائی ونگزکا طیارہ کراچی، حیدرآباد اورنواب شاہ کےامیدواروں کی الیکشن مہم میں استعمال کیا جائےگا۔
ایم کیو ایم پاکستان نےانتخابی مہم کے لیےکراچی کی چارٹرفضائی کمپنی اسکائی ونگزکے چھوٹے ساخت کے سنگل انجن طیارے کی خدمات حاصل کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق 2024کے دوران فضائی انتخابی مہم کے لیے پائپرساختہ سنگل انجن ہوائی جہازحاصل کرنے کے لیے ایم کیوایم پاکستان پہلی سیاسی جماعت بن گئی۔
ایم کیوپاکستان نے الیکشن مہم کے لیے اسکائی ونگزکا جہازبک کروایا ہے، جوکراچی، حیدرآباد اورنواب شاہ کےامیدواروں کی الیکشن مہم میں استعمال کیا جائےگا، ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن مہم کیلئے اسکائی ونگ کا جہاز 3 اور 4 فروری کے لیے بک کرایا ہے۔
انتخابی مہم کیلئے طیارے کی بکنگ کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اجازت نامہ جاری ہوگا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرز کو اسکائی ونگزکی جانب سےخط مراسلہ لکھا گیا ہے۔
علاوہ ازیں فلائی جناح کے سی ای او عمران اسلم خان نے بتایا کہ اسکائی ونگ کمپنی کا طیارہ ایم کیوایم کی فضائی الیکشن مہم کے لئے کراچی سے نوابشاہ ائیرپورٹ جائے گا، 3 اور4 فروری کو طیارہ نوابشاہ ایئرپورٹ سے اندرون سندھ کی فضائی حدود میں ایم کیو ایم کی انتخابی مہم میں استعال ہوگا۔