خالد بٹ مرحوم ڈرامہ سیریل ’خئی‘ کی شوٹنگ کے دوران شدید بیمار تھے فیصل قریشی

خالد بٹ کی ہمت، حوصلے اور اپنے کام کے ساتھ لگن کو دیکھ کر بہت متاثر ہوا، اداکار


ویب ڈیسک February 01, 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں انتقال کر جانے والے سینئر اداکار خالد بٹ ڈرامہ سیریل 'خئی' کی شوٹنگ کے دوران شدید بیمار تھے۔


ایک تازہ انٹرویو میں فیصل قریشی نے بتایا کہ خالد بٹ شوٹنگ کے دوران اتنے بیمار تھے کہ وہ سیٹ پر بیٹھ کر بیماری سے کانپتے رہتے تھے۔


انہوں نے مزید بتایا کہ اس موقع پر جب خالد بٹ کو سین کیلئے بلایا جاتا تو وہ صحت مندوں کی طرح اٹھ کھڑے ہوتے اور اپنے سین مکمل کرواتے۔


فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ وہ خالد بٹ کی ہمت، حوصلے اور اپنے کام کے ساتھ لگن کو دیکھ کر بہت متاثر ہوئے تھے۔


اداکار نے یہ بھی بتایا کہ ڈرامہ سیریل 'خئی' کی شوٹنگ گزشتہ برس اکتوبر میں مکمل ہوگئی تھی اس لئے اس میں خالد بٹ کی جگہ کسی اور اداکار کو لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں