امریکی شہر شکاگو کی انتظامیہ نے بھی غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
امریکا کے تیسرے بڑے شہر کی کونسل میں قرار داد منظور کی گئی
امریکی شہر شکاگو کی انتظامیہ نے بھی غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے تیسرے بڑے شہر کی کونسل میں قرار داد منظور کی گئی جس میں جنگ بندی اور غزہ میں امداد کی ترسیل کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ اٹلانٹا، ڈیٹرائٹ اور سان فرانسسکو جیسے شہروں کے بعد شکاگو کی جانب سے بھی جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جنگ بندی کی کم از کم 9 مطالبات ریاست مشی گن میں کیے گئے، جہاں عرب امریکیوں کا 5 فیصد ووٹ ہے اور امریکی صدر جوبائیڈن کی 2020 میں ٹرمپ پر فتح کا مارجن 3 فیصد سے بھی کم تھا۔ اکتوبر کے ایک سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ عرب امریکیوں میں جوبائیڈن کی حمایت 2020 میں 59 فیصد سے کم ہو کر 17 فیصد رہ گئی ہے۔

غزہ میں جنگ بندی کے مطالبات مسوری کانگریس کی خاتون رکن کوری بش کی "سیز فائر ناؤ" کی قرارداد کے بعد سامنے آئے جس میں قیدیوں کی رہائی اور غزہ میں امداد میں اضافے پر بھی زور دیا گیا ہے۔