انتخابات کے باعث اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں 4 روزہ تعطیلات کا اعلان

ڈی سی اسلام آباد نے وفاقی سیکریٹری تعلیم کی منظوری کے بعد تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا


ویب ڈیسک February 01, 2024
اسلام آباد میں 6 فروری سے 9 فروری تک تعلیمی اداروں میں چھٹیاں ہوں گی—فائل:فوٹو

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد نے ملک میں 8 فروری 2024 کو شیڈول انتخابات کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا۔

ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 6 فروری سے 9 فروری 2024 تک بند رہیں گے۔

وفاقی سیکریٹری تعلیم کی منظور ی کے بعد ڈی سی اسلام آباد نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

اس سے قبل سندھ اور خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومتوں نے بھی انتخابات کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں 4 روزہ چھٹیوں کا اعلان کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں