فلم کی کامیابی یا ناکامی کو خاطر میں لائے بغیر بہتر سے بہتر کردار ادا کرنا چاہتی ہوںمادھوری

بالی ووڈ کے کئی اداکار فلم سازی کے میدان میں قدم رکھ چکے ہیں لیکن میں نے اس بارے میں کچھ بھی نہیں سوچا، مادھوری ڈکشت


ویب ڈیسک June 04, 2014
فلم انڈسٹری میں کسی سے مقابلے کا کوئی مقصد نہیں بلکہ میں صرف شائقین کے لیے عمدہ کردار ادا کرنے کی خواہ ہوں، مادھوری. فوٹو: فائل

ISLAMABAD:

بالی ووڈ پر ایک طویل عرصے تک راج کرنے والی اداکارہ مادھوری ڈکشت کا کہنا ہے کہ اُن کا فلم انڈسٹری میں کسی سے مقابلہ نہیں وہ تو صرف شائقین کے لئے عمدہ کردار ادا کرنے کی خواہاں ہیں۔


بھارتی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے مادھوری کا کہنا تھا کہ وہ جانتی ہیں کہ ان کی آخری دو فلمیں 'ڈیڑھ اشقیہ' اور 'گلاب گینگ' باکس آفس میں کامیاب نہیں ہوسکی لیکن اِس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ فلم کی کاروباری کامیابی یا ناکامی کو خاطر میں نہیں لاتیں بلکہ اپنے شائقین کے لئے بہتر سے بہتر کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔ انھیں امید ہے کہ ان کی دونوں فلمیں مستقبل میں اداکاراؤں کے لئے نئی جہت ضرور متعارف کرائیں گی کیونکہ یہ فلمیں کسی مرد اداکار کے گرد نہیں گھومتیں بلکہ اس کے تانے بانے مضبوط کہانی کے ذریعے بنے گئے ہیں۔


مادھوری ڈکشت کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کے کئی اداکار فلم سازی کے میدان میں قدم رکھ چکے ہیں لیکن انھوں نے اب تک اس بارے میں کچھ بھی نہیں سوچا کیونکہ وہ اس وقت ٹی وی کے رئیلٹی شوز میں اس قدر مصروف ہیں کہ انھیں کسی اور جانب سوچنے کی فرصت ہی نہیں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں