کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش موسم خوشگوار
سڑکوں پر پھسلن کے باعث موٹر سائیکل سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا
کراچی کے مختلف علاقوں میں جمعہ کی صبح ہلکی اور تیز بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
اورنگی ٹاؤن، کیماڑی ، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر ، گلشن اقبال اور سائٹ ایریا میں بوندا باندی ہوئی۔ بہادرآباد ، پرانی سبزی منڈی ، پی آئی بی کالونی اور جمشید روڈ میں بوندا باندی ہوئی۔
راشد منہاس روڈ، شاہراہ فیصل اور پی اے ایف بیس پر موسلا دھار بارش ہوئی۔ سڑکوں پر پھسلن کے باعث موٹرسائیکل سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ دن میں ہوا 10 سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی جبکہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔