حماس کا غزہ جنگ بندی معاہدے کی ابتدائی تجاویز پر مثبت رد عمل

آئندہ چند ہفتوں میں معاہدے سے متعلق خوشخبری سنانے کی پوزیشن میں ہوں گے، ترجمان قطری وزارت خارجہ

ہمارے سامنے ابھی مشکل راستہ موجود ہے، قطری ثالث:فوٹو:فائل

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں جنگ بندی منصوبے کی ابتدائی تجاویز پر مثبت رد عمل دے دیا۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق نے کی ہے کہ حماس نے غزہ میں جنگ روکنے اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق تجویز پر ابتدائی مثبت تائید کا اظہار کیا ہے۔


ثالثی کا کردار ادا کرنے والے امریکی، مصری اور قطری حکام نے غزہ کی جنگ میں چھ ہفتوں کے وقفے اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق تجویز حماس کے سامنے پیش کیں تاکہ وہ اس کا جائزہ لے کر اپنا موقف ظاہر کر سکے۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے سامنے ابھی مشکل راستہ موجود ہے۔ دونوں فریق ابتدائی امور پر رضامند ہوگئے ہیں جس سے آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔ جنگ بندی سے متعلق آئندہ چند ہفتوں میں خوشخبری سنانے کی پوزیشن میں ہوں گے۔ غزہ جنگ بندی معاہدے سے متعلق تجاویز اسرائیل تسلیم کر چکا ہے اور اب حماس نے بھی مثبت رد عمل دیا ہے۔
Load Next Story