سندھ ریونیو بورڈ نے 1268 بلین روپے وصول کیے

گزشتہ مال سال کے پہلے7ماہ کے دوران وصولی 94.6بلین روپے تھی

ایس آر بی کی مشکل معاشی حالات کے باوجود کارکردگی بہترین رہی۔ فوٹو: فائل

سندھ ریونیو بورڈ نے رواں مالی سال24-2023 کے پہلے سات مہینوں میں 126.8 بلین روپے وصول کرلیے۔

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر نے کہا کہ سندھ ریونیو بورڈ نے رواں مالی سال24-2023 کے پہلے سات مہینوں میں 126.8 بلین روپے وصول کرلیے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال 23-2022 کے پہلے سات مہینوں کے دوران وصولی کی شرح 94.6 بلین روپے تھی جوکہ 34 فیصد اضافے کی نمایاں شرح کو ظا کرتا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایس آر بی مشکل معاشی حالات کے باوجود بھی ٹیکس وصولی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔


یہ بھی پڑھیں: سندھ ریونیو بورڈ کی ٹیکس وصولیوں میں 22 فیصد کا نمایاں اضافہ

وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان کے مطابق ایس آربی نے جنوری 2024 میں 18.3 بلین روپے ٹیکس کی مد میں وصول کیے ہیں جبکہ جنوری 2023 میں 14.3 بلین روپے وصول کیے گئے تھے جو 28 فیصد سے زیادہ کی نمو کو ظاہر کرتا ہے۔

ریونیو میں اضافے کا سبب ایس آر بی ٹیکس دہندگان کا اعتماد اور تعاون، حکومت سندھ کی بھر پور تائید اور ایس آر بی افسران اور عملے کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔
Load Next Story